ہفتہ، 18 فروری، 2017

ہٹلر کے فون کی امریکہ میں نیلامی ہو گی

یہ فون دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر کے زیر استعمال تھا
نازی جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جس ٹیلیفون کا استعمال کیا تھا رواں ہفتے اسے امریکہ میں نیلام کیا جا رہا ہے۔
لال رنگ کے اس فون پر نازی رہنما ہٹلر کا نام کندہ ہے اور یہ برلن کے ایک بنکر سے سنہ 1945 میں برآمد ہوا تھا۔
٭ ہٹلر کے گھر کو گرانے کا فیصلہ
٭ ہٹلر کے آبائی گھر کے حصول کے لیے قانون سازی
سویت روس کے فوجیوں نے جرمنی کے ہتھیار ڈالنے کے بعد برطانوی بریگیڈیئر سر راف رینر کو یادگار کے طور پر یہ فون کو تحفے میں دیا تھا۔
الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشنس نامی نیلام گھر نے بتایا ہے کہ اس ٹیلیفون سیٹ کی نیلامی میری لینڈ کے چیساپیک سٹی میں ہوگی اور بولی ایک لاکھ ڈالر سے شروع ہوگی۔
نیلام گھر نے امید ظاہر کی ہے کہ سر راف کے بیٹے اس فون کو فروخت کر رہے ہیں اور اس کی قیمت تین لاکھ ڈالر تک جاسکتی ہے۔
نیلام گھر کے اہلکار بل پیناگوپلس نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ یہ فون 'وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار' تھا کیونکہ یہ ہٹلر کے استعمال میں تھا جو اس کے ذریعے حکم دیا کرتےتھے اور جنگوں میں اس نے بہت سی جانیں لی ہیں۔

فون کے اس سیٹ پر ہٹلر کا نام کندہ ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں