ہفتہ، 18 فروری، 2017

ہندوستان نے خلائی مشن میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

خلائی شعبے میں کام کرنے والے انڈیا کے تحقیقی ادارے اسرو نے اس سے قبل ایک ساتھ 20 سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے تھے
انڈیا کے خلائی ادارے اسرو نے 104 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیج کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔
اس سے قبل ایک خلائی مہم کے دوران ایک ساتھ اتنے سیٹلائٹس نہیں بھیجے گئے ہیں۔
انڈیا کے خلائی ادارے اسرو نے گذشتہ سال ایک وقت میں 20 مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے تھے۔
اب تک کسی ایک خلائی مشن میں سب سے زیادہ سیٹلائٹس بھیجنے کا عالمی ریکارڈ روس کے نام تھا، جس نے سنہ 2014 میں ایک وقت میں 37 مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے تھے۔
٭ انڈیا نے ایک ساتھ 20 سٹیلائٹ خلا میں روانہ کر دیے
٭ 'سیٹلائٹ لانچ انڈیا کا منافع بخش کاروبار'
اس مہم میں بھیجے جانے والے 104 مصنوعی سیٹلائٹس میں سے تین انڈیا کے ہیں جب کہ باقی 101 سیٹلائٹس اسرائیل، قزاقستان، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے ہیں۔
اس مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرو کے چیئرمین ایس ایس کرن کمار نے میڈیا کو بتایا: 'ان میں سے ایک مصنوعی سیارے کا وزن 730 کلوگرام ہے ان کے علاوہ ہمارے پاس 600 کلوگرام مزید وزن خلا میں بھیجنے کی صلاحیت تھی، اس لیے ہم نے 101 دوسرے سیٹلائٹس کو بھی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا۔'
انڈیا کو سپیس مشن میں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں
کرن کمار نے اس پوری مہم پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات تو نہیں دیں لیکن یہ واضح کیا کہ مشن کا نصف خرچ غیر ملکی سیٹلائٹس کو بھیجنے سے آ رہا ہے۔ تاہم اندازہ ہے کہ اسرو کو غیر ملکی مصنوعی سیاروں سے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدن ہوئی ہے۔
سینیئر صحافی پلّو باگلا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: 'یہ محض ریکارڈ بنانے کے لیے نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ اس میں انڈین خلائی مشن کے ساتھ اسرو کا کمرشل پہلو بھی شامل ہے۔ یہ مشکل کام ہے اس لیے دنیا بھر کی نظر اس پر ٹکی ہیں۔'
گذشتہ چند سالوں کے دوران انڈیا نے دنیا کے 21 ممالک کے 79 سیٹلائٹس کو خلا میں لانچ کیا ہے جس میں گوگل اور اییربس جیسی بڑی کمپنیوں کے سیٹلائٹس بھی شامل تھے۔

 انڈیا کو سپیس مشن میں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں
 خلائی شعبے میں کام کرنے والے انڈیا کے تحقیقی ادارے اسرو نے اس سے قبل ایک ساتھ 20 سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے تھے

ہٹلر کے فون کی امریکہ میں نیلامی ہو گی

یہ فون دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر کے زیر استعمال تھا
نازی جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جس ٹیلیفون کا استعمال کیا تھا رواں ہفتے اسے امریکہ میں نیلام کیا جا رہا ہے۔
لال رنگ کے اس فون پر نازی رہنما ہٹلر کا نام کندہ ہے اور یہ برلن کے ایک بنکر سے سنہ 1945 میں برآمد ہوا تھا۔
٭ ہٹلر کے گھر کو گرانے کا فیصلہ
٭ ہٹلر کے آبائی گھر کے حصول کے لیے قانون سازی
سویت روس کے فوجیوں نے جرمنی کے ہتھیار ڈالنے کے بعد برطانوی بریگیڈیئر سر راف رینر کو یادگار کے طور پر یہ فون کو تحفے میں دیا تھا۔
الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشنس نامی نیلام گھر نے بتایا ہے کہ اس ٹیلیفون سیٹ کی نیلامی میری لینڈ کے چیساپیک سٹی میں ہوگی اور بولی ایک لاکھ ڈالر سے شروع ہوگی۔
نیلام گھر نے امید ظاہر کی ہے کہ سر راف کے بیٹے اس فون کو فروخت کر رہے ہیں اور اس کی قیمت تین لاکھ ڈالر تک جاسکتی ہے۔
نیلام گھر کے اہلکار بل پیناگوپلس نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ یہ فون 'وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار' تھا کیونکہ یہ ہٹلر کے استعمال میں تھا جو اس کے ذریعے حکم دیا کرتےتھے اور جنگوں میں اس نے بہت سی جانیں لی ہیں۔

فون کے اس سیٹ پر ہٹلر کا نام کندہ ہے

جمعہ، 17 فروری، 2017

زبورِ عجم سے علامہ اقبال کی ایک فارسی غزل مع اردو ترجمہ-

دلِ بے قیدِ من با نورِ ایماں کافری کردہ
دلِ بے قیدِ من با نورِ ایماں کافری کردہ
حرم را سجدہ آوردہ، بتاں را چاکری کردہ

میرے بے قید دل نے ایمان کے نور کے ساتھ کافری کی ہے کہ سجدہ تو حرم کو کرتا ہے لیکن چاکری اور غلامی بتوں کی کرتا ہے۔

متاعِ طاعتِ خود را ترازوے برافرازد
ببازارِ قیامت با خدا سوداگری کردہ

(زاہد، عابد، صوفی) اپنے اطاعت کے مال و متاع کو ترازو میں تولتا ہے، گویا کہ قیامت کے بازار میں خدا کے ساتھ سوداگری کرتا ہے۔ اس خیال کا اظہار علامہ نے اپنے اردو اشعار میں بھی کیا ہے اور ان سے پہلے بھی بہت سے شعرا نے کیا ہے کہ خدا کی اطاعت بغیر کسی لالچ کے ہونی چاہیے۔

زمین و آسماں را بر مرادِ خویش می خواہد
غبارِ راہ و با تقدیرِ یزداں داوری کردہ

انسان زمین و آسمان کو اپنی من چاہی خواہشات کے مطابق دیکھنا چاہتا ہے حالانکہ وہ راہ کے گرد و غبار جیسا ہے اور پھر بھی خدا کی تقدیر کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے۔

گہے با حق در آمیزد، گہے با حق در آویزد
زمانے حیدری کردہ، زمانے خیبری کردہ

(بے یقینی اور تذبذب میں مبتلا انسان) کبھی تو حق کے ساتھ گھل مل جاتا ہے اور کبھی حق کے مخالف ہو جاتا ہے اور اس سے مقابلہ کرتا ہے یعنی کسی لمحے حضرت علی ع کی طرح حیدری کرتا ہے اور دوسرے لمحے خیبر کے مرحب کی طرح ہو جاتا ہے جس نے حضرت علی سے مقابلہ کیا تھا۔ دوسرے مصرعے میں تلمیح تو ہے ہی، تشبیہ بھی بہت خوبصورت ہے۔
Allama Iqbal, علامہ اقبال, Allama Muhammad Iqbal, Allama Iqbal Persian-Farsi poetry with Urdu Translation, Ilm-e-Arooz, Ilm--e-Urooz, Taqtee, Behr, علم عروض، تقطیع، بحر، بحر ہزج، بحر ہزج مثمن سالم، علامہ اقبال کی فارسی شاعری مع بمع اردو ترجمہ، علامہ محمد اقبال
Allama Iqbal, علامہ اقبال

بایں بے رنگیٴ جوہر ازو نیرنگ می ریزد
کلیمے بیں کہ ہم پیغمبری ہم ساحری کردہ

(حق ناشناس اور دو رنگی میں مبتلا آدمی سے) اپنے جوہر کی بے رنگی کے باوجود نیرنگ کا ظہور ہوتا رہتا ہے یعنی وہ ایک ایسے کلیم کی مانند ہے جو پیغمبری بھی کرتا ہے اور ساحری بھی کرتا ہے۔

نگاہش عقلِ دُوراندیش را ذوقِ جنوں دادہ
ولیکن با جنونِ فتنہ ساماں نشتری کردہ

اُسکی نگاہ نے دوراندیش عقل کو ذوقِ جنوں دیا لیکن فتنہ سامان جنون کے ساتھ نشتری بھی کی یعنی اس کو نشتر لگائے۔ عجب خوبصورت شعر ہے کہ ایک طرف اُس کی نگاہ اگر عقل کو ذوق جنون دیتی ہے تو دوسری طرف جنون کو بھی نشتر لگا لگا کر قابو میں رکھتی ہے۔

بخود کے می رسد ایں راہ پیمائے تن آسانے
ہزاراں سال منزل در مقامِ آزری کردہ

خود تک کیسے پہنچ سکتا ہے یہ تن آسان راہ چلنے والا کہ وہ ہزاروں سال مقامِ آزر میں ہی بیٹھا رہا۔ یعنی انسان کی اصل منزل یہ ہے کہ وہ خود تک پہنچے اور اس کیلیے ضروری ہے کہ جہدِ مسلسل میں لگا ہی رہے اور راہ کی آرام دہ جگہوں پر بیٹھا ہی نہ رہے۔

(علامہ محمد اقبال، زبورِ عجم)
------

قافیہ - آری یعنی ری اور اُس سے پہلے زبر کی آواز، یعنی کافری، چاکری، سوداگری وغیرہ
یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ری سے پہلے زبر کی آواز قافیہ ہے تو اصل لفظ تو کافِر ہے یعنی فے کے نیچے زیر ہے تو زبر کیسے آئی تو اسکا جواب یہ ہے کہ لفظ کافر عربی میں تو کافِر ہی ہے لیکن فارسی اور اردو میں فے کی زبر کے ساتھ یعنی کافَر بھی استعمال ہوتا ہے جیسے، مرزا غالب نے پتھر، ساغر اور  پر کا قافیہ کافَر کیا ہے، اسی طرح اس غزل میں بھی ہے۔

ردیف۔ کردہ

بحر - بحر ہزج مثمن سالم

افاعیل - مَفاعِیلُن مَفاعِیلُن مَفاعِیلُن مَفاعِیلُن

علامتی نظام - 2221 / 2221 / 2221 / 2221
(ہندسوں کو اردو کی طرز پر یعنی دائیں سے بائیں پڑھیے یعنی 1 پہلے اور 222 بعد میں)

تقطیع -

دلِ بے قیدِ من با نورِ ایماں کافری کردہ
حرم را سجدہ آوردہ، بتاں را چاکری کردہ

دِلے بے قے - مفاعیلن - 2221
دِ من با نُو - مفاعیلن - 2221
ر ایما کا - مفاعیلن - 2221
فری کردہ - مفاعیلن - 2221

حرم را سج - مفاعیلن - 2221
دَ آوردہ - مفاعیلن - 2221
بتا را چا - مفاعیلن - 2221
کری کردہ -مفاعیلن - 2221
------

دنیا کا آٹھواں براعظم “زیلینڈیا” دریافت کر لیا گیا

سائنسدانوں نے نیو زی لینڈ اور نیو کیلیڈونیا جیسے چھوٹے جزائر کو ملا کر نیا براعظم دریافت کر لیا ۔اس سے پہلے زمین کا یہ ٹکڑا نظروں سے اوجھل تھا11 سائنسدانوں کی ٹیم کے مطابق نیو زی لینڈ اور نیو کیلیڈونیا کے آس پاس موجود تمام جزیرے سمندر کی گہرائی میں ایک ہی زمینی پٹی کا حصہ ہیں ۔زمینی پٹی سطح ِسمندر بلند ہونے کے باعث چھپ گئی اور اونچے ٹکڑے جزیروں کی شکل میں نمودار ہوگئے ۔ دنیا کا نیا براعظم مختلف جزائر پر مشتمل ہونے کے ساتھ ساتھ 4.9 ملین سکوائر کلو میٹر لمبی چھپی ہوئی پٹی سے منسلک ہے ۔جیوگرافیکل سوسائٹی آف امریکا اور ریسرچ ٹیم کا کہنا ہےکہ اس نئی دریافت کو زمین کا حصہ ہونا چاہئے جب کہ پرانی تھیوری کے مطابق اس کو صرف برفانی ٹکڑے سمجھا جاتا تھا۔سائدانوں کے مطابق سو ملین سال پہلے زیلینڈیا انٹرٹیکا سے علیدہ ہوگیا تھا اور 80سال پہلے یہ آسٹریلیا کی زمین سے جدا ہو گیا۔

شہد کو اپنے جسم کے اس حصے پر لگائیں ایسی تبدیلی آئے گی جسے دیکھ کے آپ خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے

شہد کے بیشمار فوائد ہے لیکن آج جو فائدے ہم آپکو بتائیں گے ان کے بارے میں آپ نے کبھی سنا نہیں ہوگا۔ دانوں کیلئے:اگر آپ کیل مہاسوں اور دانوں کا شکار ہیں تو اس پر شہد لگانے سے آپ کو کافی افاقہ ہوگا۔شہد کو روئی میں بھگوئیں اور مہاسوں پر لگائیں ،20منٹ بعد اسے تازہ پانی سے دھولیں۔ آنکھوں کے حلقوں کیلئے: اگر آپ کی آنکھوں کے نیچے حلقے موجود ہیں تو شہد لگانے سے یہ دور ہو جائیں گے ،ایک جتنا شہد اور بادام کاتیل لیں اور انہیں مکس کر کے رات کو سونے سے پہلے اٹھ کر اسے دھو لیں۔ سر کی خارش کیلئے: اگرآپ سر کی خشکی یا کسی اور وجہ سے خارش کاشکار ہے تو ایک کھانے کا چمچ شہد لیں اور اس میں برابر مقدار کا پانی ملا کر مکس کر لیں ۔اب ا س پانی سے سر کا مساج کریں اورپانچ منٹ بعد نیم گرم پانی سے سر دھو لیں۔یہ عمل روزانہ کریں ۔اس عمل سے چند ہی دنوں میں آپ کے سر کی خارش اور خشکی ختم ہو جائیگی۔

تما م بیماریوں کا کنٹرول اب آپ کے ہاتھوں میں۔۔۔! آپ کو صرف یہ معمولی سا کام کرنا ہو گا

انسان کے ہاتھ ہر کام کرنے میں اسکی بے انتہا مدد کرتے ہیں جو انسان اس نعمت سے محروم ہے وہ ہی اس کی اہمیت بتا سکتا اور جانتا ہے۔کیا آپ کو علم ہے کہ آپ کے ہاتھوں میں جسم کے مختلف حصوں کا کنٹرول ہوتا ہے؟کیا ہوا یقین نہیں آیا۔جی یہ سچ ہے انسان کے جسم میں بے انتہا ء راز موجود ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ منظر عام پر آتے ہیں اور عقل کو حیران کر دیتے ہیں ۔ایسی ہی ایک نئی تحقیقی رپورٹ نے حیران کردیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعضاء و مسلز ہمارے ہاتھوں کے مختلف حصوں سے جڑے ہوتے ہیں جب ان حصوں پر مساج یا مالش کی جاتی ہے تو وہاں سے ایک سگنل اعضابی نظام کے ذریعے دماغ تک جاتا ہے جو اس سگنل سے ملنے والے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اس حوالے سے ہاتھوں میں پانچ اہم جگہیں ہوتی ہیں جو جسم کے مختلف حصوں کا درد کم یا بالکل ختم کر سکتی ہے۔ان جگہو ں پر انگوٹھے سے مساج کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔سیدھا ہاتھ جسم کے داہنے اور بایاں ہاتھ بائیں جسم کے لئے کام کرتا ہے۔

جادوئی مشروب جو فوری چربی پگھلاکر جسم کو خوبصورت بنائے

اگر ایسا مشروب مل جائے جو نہ صرف پیاس بجھائے بلکہ آپ کے جسم کی تمام اضافی چربی کو پگھلا دے تو یقیناًآپ ضرور یہ مشروب پئیں گے۔آج ہم آپ کو ایک ایسا مشروب بتا رہے ہیں جو رات کو سونے سے پہلے پینے سے آپ کے جسم کی تمام اضافی چربی ختم ہوجائے گی اور آپ کا پیٹ اور تمام اعضا بھدی چربی سے پاک ہوجائیں گے۔ رات کو جب ہم سوتے ہیں تو ہمارا میٹابولزم اپنا کام شروع کردیتا ہےاور اگر ایسے میں یہ مشروب پیا جائے تو میٹابولزم کی کارکردگی مزید تیز ہے اور ہمارا وزن تیزی سے کم ہونے لگتا ہے۔ اگر آپ اپنے پیٹ کی چربی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کھیرے کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔کھیرے میں موجود پانی اور فائبر کی مقدار ہمارے معدے کو تروتازہ کرنے کے ساتھ وزن میں کمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اسی طرح لیموں بھی ان سبزیوں میں سے ایک ہے جو ہماری جلد اور دیگر چیزوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔اسی طرح ادرک میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جسم سے بادیت کو ختم کرتا ہے اور ہمارے معدے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔مشروب کے اجزا میں ایک عدد کھیرا، ایک عدد لیموں، ایک چمچ باریک کترا ہوا ادرک اور ایک چمچ کوار گند ل کا رس شامل ہیں، ان تمام اجزا کو باریک پیس کر آدھا گلاس پانی میں ڈال کر حل کر لیں اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔اس سے ناصرف آپ کے پیٹ کی اضافی چربی ختم ہو گی اور جسم چاک و چوبند رہے گا بلکہ یہ آپ کو ہلکا پھلکا اور تروتازہ کردے گا۔